اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ میں آج بھی لندن سمیت متعدد شہروں میں اسرائیل کے خلاف اور غزہ کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے لندن میں اسرائیل کے خلاف یہ مظاہرہ بی بی سی کی عمارت کے سامنے سے شروع ہوا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کے اسرائیل مردہ باد اور غزہ آزاد ہونا چاہیے کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بی بی سی کی غزہ سے متعلق غلط رپورٹ دینے پر مذمت کرتے ہوئے اس پر دباو ڈالا کہ بی بی سی اسرائیل کے جرائم کو چھپانے کی کوشش نہ کرے بلکہ حقائق کو بیان کرے۔
یہ مظاہرہ جو بی بی سی کی عمارت کے سامنے سے شروع ہوا اسرائیل کے سفارتخانے تک جاری رہا مظاہرین نے اسرائیل کے سفارتخانے کے باہر نعرے لگا کر برطانیہ کی طرف سے اسرائیل کو جاری حمایت کی مذمت کی اور اسرائیلی سفیر کو برطانیہ سے نکال دئے جانے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت چھوڑ دے اور غزہ میں بچوں اور عورتوں کے قتل عام کئے جانے کو جلد از جلد رکوائے۔












۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲